سیرت النبیؐ پر عمل تمام مسلمانوں پر لازم ہے،پیر نقیب الرحمٰن

November 18, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سجادہ نشین دربار عالیہ محمدیہ عید گاہ شریف راولپنڈی پیر محمد نقیب الرحمان نے کہا ہے کہ آنحضور پوری کائنات کےلئے رحمت بن کر تشریف لائے اور نسل انسانیت کو دعوت اسلام دیکر امن و سلامتی ، اتحاد و یکجہتی اور رواداری کا درس دیا ، اس لیے تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ جشن آمد رسول مناتے ہوئے خود بھی سیرت النبی پر عمل کریں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار کوسمو پولیٹن کلب کراچی میں جشن آمد رسول و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔