فیصل رضاعابدی کی طبی بنیادوں پر ضمانت بعدازگرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

November 18, 2018

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جیل میں بند پی پی پی کے سابق سنیٹر،ملزم فیصل رضاعابدی نے طبی بنیادوں پر ضمانت بعدازگرفتاری کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔ملزم فیصل رضاعابدی نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ اس کے یورین ٹیسٹ میں خون کے سفید نمونے پائے گئے، اور اس کا فوری علاج کروانے کی ضرورت ہے، اس کے جیل حکام کوپمزکی میڈیکل ٹیسٹ اورایکسرے رپورٹ مہیاکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ضمانت منظورکرنے کا حکم جاری کیا جائے دوسری جانب فیض آباددھرناکے دوران املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں بند ملزم یاسرعرفان نے بھی انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت سے ضمانت مستردہونے کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے ۔