شمالی وزیرستان کے کاشتکاروں کو تربیت اور زرعی آلات کی فراہمی

November 18, 2018

پشاور ( نیوز ڈیسک ) فاٹا سیکرٹریٹ پروگرام کے تحت شمالی وزیرستان کے علاقے شاہ زادہ کوٹ کے70 کاشتکاروں کو گندم کے بیج اور زرعی آلات پر مشتمل ٹول کٹس فراہم کی گئیں۔ان کاشتکاروں کیلئے زرعی ماہرین کے زیر نگرانی گندم کی بہتر کاشت یقینی بنانے کیلئے جدید طور طریقوں سے متعلق ایک روزہ آگاہی سیشن کابھی انعقاد کیا گیا۔ ایک اور منصوبے کے تحت ایف ایس پی نے شمالی وزیرستان کے علاقے درپہ خیل کے200کاشتکاروں کو گندم کے بیج اور زرعی آلات پر مشتمل ٹول کٹس فراہم کی ہیں۔اسی طرح ان کاشتکاروں کیلئے بھی زرعی ماہرین کے زیر نگرانی گندم کی بہتر کاشت یقینی بنانے کیلئے جدید طور طریقوں سے متعلق ایک روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔