حکومت ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی ،راشد حفیظ

November 18, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین راولپنڈی میں گزشتہ روز حلف وفاداری اور تقریب تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی تعلیم راشد حفیظ تھے جبکہ ڈائریکٹر کالجز جہانزیب خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد ستی ،کالج پرنسپل مسز عذرا پروین ،وائس پرنسپل مسز فریدہ فرح اور دیگر نے شرکت کی۔مہمان خصوصی راجہ راشد حفیظ نےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی ۔ پنجاب میں غیر رسمی تعلیم کے ذریعے ان بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے جو تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ۔