بھارت، تامل ناڈو میں سمندری طوفان، ہلاکتیں 33ہوگئیں

November 19, 2018

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کی مشرقی ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 33ہو گئی ہے۔ بھارتی حکام نے یہ بات اس طاقتور سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے کے بعد کہی ہے۔گاجا نامی یہ سمندری طوفان جمعہ 16 نومبر کو بھارت کی مشرقی ریاست تامل ناڈو کے ساحل سے ٹکرایا جس کے ساتھ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں بھی تھیں۔