جنوبی پنجاب کی محرومیاں اور پسماندگی اعلانات،دعوئوں سے ختم نہیں ہونے والی، راشد حسین بخاری

November 19, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر جنوبی پنجاب مستقبل پاکستان راشد حسین بخاری نے کہا ہےکہ ڈی جی خان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا اربوں روپے کے پیکیج کا اعلان جہاں ایک خوش آئند امر ہے وہاں پر یہ خدشہ بھی شدت کے ساتھ پایا جارہا ہے کہ اگر یہ منصوبے حقیقت کا روپ نہ دھار سکے تو حکومت کے خلاف عوامی غم وغصہ مزید بڑھ جائے گا کیونکہ ماضی گواہ ہے کہ حکمرانوں نے عوامی مسائل کے خاتمے کے دعوے تو بہت کئے مگر آج تک عملدرآمد نہیں ہوپایا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ڈی جی خان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ خطہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں اور پسماندگی صرف اعلانات اور دعوئوں سے ختم ہونے والی نہیں ۔