الیکشن کمیشن ملتان آفس کا گوگل پر غلط پتہ اور فون نمبر درج

November 19, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آفس ملتان نے گوگل پر غلط پتہ اور فون نمبر درج کرا دیا ، معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن آفس ملتان نے گوگل پر غلط ایڈریس اور فون نمبر درج کرارکھا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو الیکشن کمیشن آفس رابطے کے لئے مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن ملتان آفس کی جانب سے شاہ رکن عالم کالونی میں میپکو آفس کا فون نمبر دیا گیا ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ درست پتہ اور فون نمبر گوگل پر درج کیا جائے ۔