شراب کیس، انکوائری میں بھی رفیق ہمڑگناہ گارقرار

November 19, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر) شراب کیس کےملزم بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کےسابق پراجیکٹ ڈائریکٹررفیق ہمڑکوتفتیش تبدیلی پربھی فائدہ نہ اٹھاسکے اورتفتیشی ڈی ایس پی نےانہیں انکوائری میں گناہ گارقراردیدیاا22اکتوبرکو پٹرولنگ پولیس نےزکریا یونیورسٹی کےپراجیکٹ ڈایریکٹررفیق ہمڑ کونشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں پکڑا تھا اور تھانہ الپہ میں مقدمہ درج کرایاگیاتھا، عدالت سے انکی ضمانت ہوگئی تھی‘انہوں نے اس کیس کےخلاف ایس پی پٹرولنگ کو درخواست دی ا،انکوائری ڈی ایس پی لودھراں پی ایچ پی کےحوالے کی گئی تھی‘واضح رہے کہ انکےخلاف یونیورسٹی کے5افسران پرمشتمل کمیٹی انکوائری کررہی ہے۔