سعود یہ میں قیدپاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات اٹھانےکی اپیل

November 19, 2018

پشاور(وقائع نگار) سعودی عرب کے شہر جدہ کی جیل میں قید پاکستانی قیدیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی رہائی کیلئے اقدامات اٹھائے جا ئیں، اپنی اپیل میں انہوں نےکہا کہ جدہ جیل میں قید زیادہ ترپاکستانیوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے ، پاکستانی سفارتخانہ ہماری کوئی مدد نہیں کررہا، ان کےسعودی کفیل رہائی کیلئے 40 ہزار ریال مانگ رہے ہیں ، ہمارے پاس کھانے کے پیسے نہیں اتنی بھاری رقم ہم کیسے ادا کریں گے، حکومت پاکستان اس کا نوٹس لے کر ہمیں رہائی دلوائے۔