ہیلمٹ کی پابندی سے سیکورٹی مسائل جنم لے سکتے ہیں،جے یو آئی

November 19, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علما اسلام حلقہ 51شیخ ماندہ یونٹ کے امیر مولوی محمد صادق نے کہا ہے کہ ہیلمٹ کی پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے کیونکہ اس سے علما کرام اور طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال نا گفتہ ہے اور یہاں تو کئی مرتبہ چادر اوڑھنے اور منہ ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ہیلمٹ کی پابندی سے سیفٹی کی بجائے سیکورٹی مسائل جنم لے سکتے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت اور ایس ایس پی ٹریفک سے اپیل کی کہ صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کی نا گفتہ بہ صورتحال اور مخصوص قبائلی روایات کو دیکھتے ہوئے ہیلمٹ کی پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔