قاتل خاشقجی کی لاش کی باقیات ترکی سے باہر لے گئے، ترک وزیر دفاع

November 19, 2018

ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتل لاش کی باقیات ترکی سے باہر لے گئے ۔

کینیڈا میں انٹرنیشنل کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندازہ یہ ہے کہ قاتل، قتل کے تین یا چار گھنٹوں بعد ہی ترکی سے چلے گئے اور جاتے ہوئے لاش کی باقیات بھی ممکنہ طور پر اپنے سامان میں ساتھ ہی لے گئے۔

سفارتی استثنیٰ کی وجہ سے انہیں لاش کی باقیات سامان میں ساتھ لے جانے میں مشکل بھی نہیں ہوئی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ترک حکام خاشقجی کی لاش کو کیمیکل سے تلف کیے جانے کے امکانات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا ۔