برطانوی وزیرخارجہ ایران پہنچ گئے

November 19, 2018

برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے دورے کے دوران برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں جوہری ڈیل سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہو گی، جیریمی ہنٹ ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ایران کے دورے کے دوران ایرانی نژاد برطانوی شہری زیغاری کی رہائی کی پرزور اپیل اور سفارتی استثنیٰ کا مطالبہ کریں گے۔