نواز مینگل کے قاتلوں کو گرفتارکرنے میں حکومت ناکام ہوگئی، بی این پی

November 20, 2018

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے گزشتہ دنوں ڈیرہ مراد جمالی کے تاجر حاجی محمد نواز مینگل کا اغواء اور اس کے بعد بے رحمانہ قتل حکمرانوں کی ناکامی کی واضح ثبوت ہے امن وامان کی نام پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہا مرکزی رہنماؤں غلام نبی مری، حاجی عبدالغفور مینگل، میر نذیر احمدکھوسہ اور دیگر نے گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں شہید ہونیوالے ممتاز تاجر حاجی محمد نواز مینگل کے گھر جا کر ان کے فرزند رحمت اللہ مینگل ، بھائی ڈاکٹر شاہنواز مینگل اور دیگر لواحقین سے تعزیت وفاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر میر احسان علی کھوسہ، ڈاکٹر نور محمد مینگل، ماما حیدر چھلگری ، ظفر نیچاری، ملک محمد حسن مینگل، حاجی محمد راف محمد حسنی، محمد درمحمد مری، فیض محم دکھوسہ، میر مظفر مینگل، حاجی میر الیاس مینگل، حاجی نور محمد مینگل، ڈاکٹر خالد مینگل، کامریڈ کریم مینگل اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کئی دن گزرنے کے باوجود انتظامیہ اور صوبائی حکومت اغواء کاروں اور قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے انہوں نے کہا کہ ایک بزرگ تاجر کو اغواء کرکے لاش مستونگ میں پھینک دی گئی یہ ایک انسانیت سوز واقعہ ہے جسے برداشت نہیں کیا جائیگا ۔