قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی مارکیٹ کمیٹی کی 4دکانوں کی کرایہ داری پر نیلامی

November 20, 2018

ملتان( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی مارکیٹ کمیٹی ملتان کی 4دکانوں کوکرایہ داری پر نیلام کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر و سٹی ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ملتان قاضی منصور کی سربراہی میں نیلامی ہوئی ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور نے کہا کہ جلد ہی تمام منڈیوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔