ڈریم ڈیبیو تھا، اعجاز پٹیل

November 20, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل بہترین پرفارمنس پر میچ کیلئے بہترین کھلاڑی قرا پائے، ان کا میچ کے بعد کہنا تھا کہ میرا ڈریم ڈیبیو تھا۔ کسی بھی نوجوان کھلاڑی کے لئے اس سے اسپیشل کیا ہوگا کہ اس کی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کو کامیابی ملی۔ اعجاز پٹیل نے کہا کہ میں نے کرکٹ سیم بولر کی حیثیت سے شروع کی لیکن مجھے بتایا گیا کہ چھوٹے قد کی وجہ سے میں اچھا اسپنر بن سکتا ہوں۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈرامائی فتح حاصل کی ہے۔یہ میرے کیریئر کی یادگار فتح ہے ۔