سیاسی بنیادوں پر معطل ڈائریکٹراور ڈپٹی سمیت محکمہ فشریز کے 27افسر بحال

November 20, 2018

پشاور( نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر کے من پسند افراد کو مبینہ طور پر بھرتی نہ کرنے اور سیاسی دبائو قبول نہ کرنے پر محکمہ فشریز کے صوبے بھر میں معطل ہونے والے ڈائریکٹر فشریز دیار خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید ہدایت شاہ سمیت صوبے بھر میں معطل کئے جانے الے 27افسروں کو بحال کر دیا گیا ہے ۔ معطل ہونے والے محکمہ فشریز کے 27افسروں کی جگہ تعینات کئے جانے والے افسروں کو تبدیل کر کے واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ معطل ہونے والے محکمہ فشریز کی طرف سے دائر ہونے والی رٹ پر عدالت عالیہ پشاور سے افسروں کی معطلی کے سلسلے میں ستائیس نومبر تک جواب طلب کر لیا گیا۔ ادھر محکمہ فشریز کے معطل ہونے والے ستائیس افسروں کی بحالی کے بعد محکمہ فشریز کے تمام افسروں کی طرف سے تحریری طور پر تجویز دے دی گئی ہے کہ محکمہ فشریز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے محکمہ فشریز کے سینئر ترین افسر ڈائریکٹر دیار خان کو ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کے عہدے پر تعینات کیا جائے۔