ریلوے خسارے پر قابو پانے کیلئے کراچی اور لاہور میں قیمتی اراضی بیچنے کا منصوبہ

November 20, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے خسارے پر قابو پانےکیلئے کراچی اور لاہور میں قیمتی اراضی فروخت کرنےکی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔ریلوے ہیڈ کوارٹر زنےکراچی اور لاہور میں 10 قیمتی پلاٹ بیچنےکے لئے پرائیویٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہےجواربوں مالیت کے پلاٹس کی مارکیٹ ویلیوکی تیاری کاکام کریگی۔معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ریلوے کو اس وقت 40ارب کے خسارے کاسامناہے۔