اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی سفری تفصیلات طلب کرلیں

November 20, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کا بیان کمیشن کے ذریعے قلمبند کرنے کے خصوصی عدالت کے حکم نامے کیخلاف درخواست کی سماعت دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر تے ہوئے مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سفری تفصیلات طلب کر لیں۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے پرویز مشرف کے وکیل کو مخاطب کر کے کہا کہ بہتر ہے کہ آپ دبئی جا کر اپنے موکل کو ساتھ لیکر آئیں ، ملزم کومکمل سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ قانون واضح ہے کہ سرنڈر کئے بغیر ملزم کی درخواست نہیں سنی جا سکتی۔