گوند کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد

November 20, 2018

برائون گوند کا استعمال انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے، اس کے ذریعے کئی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ یہ گوند گوگل نامی درخت کے اندرسے نکلنے والے عرق سے بنائی جاتی ہےجس کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوند کو دوسری جڑی بوٹیوں کے ساتھ شامل کرکے استعمال کیا جائے تو یہ انسانی جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہے۔ گوند میں اینٹی آکسائڈنٹ، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں، یہ کولیسٹرول لیول اور وزن کو بڑھنے سے روکتی ہے۔ اس کے علاوہ گوند کے بے شمار فوائد:

جلد کے لیے بہترین

بڑھاپا آنے کی پہچان یہ ہے کہ انسان کے چہرے پر جھریاں آنا شروع ہوجاتی ہیں، ان جھریوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے گوند کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جلد میں موجود حلیوں کو صحت مند رکھتی ہے اور اُن جراثیم کا خاتمہ کرتی ہےجو جلد کی خرابی کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ گوند کی انٹی آکسائڈنٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات چہرے پر داغ دھبےہونے اور دانوں سے بچاتی ہیں۔

کمزوری کو دور کرے

گوند کا استعمال ان لوگوں کے لیے بے حد ضروری ہے جو طویل بیماری کا شکار رہے ہوں یا وہ لوگ جو کئی عرصے سے اینٹی بائیوٹیکٹس لے رہے ہوں۔ گوند میں دواؤں کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو انسانی جسم میں بیماری کے بعد ہونے والی کمزوری کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ لوگ جو شراب اور سگریٹ نوشی کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے بھی گوند کا استعمال کار آمد ثابت ہوسکتا ہے۔

شوگر

شوگر کے مریضوں کو گوند کے استعمال کی خاص تائید کی جاتی ہے کیونکہ یہ ان کے لیے بے حد مفید ہے۔ گوند کا کام خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے سے روکنااور شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔

دل کی بیماریوں سے بچائے

طبی ماہرین کے مطابق جو افراد کولسٹرول کی بیماری میں مبتلا ہیں وہ گوند کے ذریعے اپنی کولیسٹرول لیول کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔ ہائی کولیسٹرول کا تعلق دل سے ہے اسی لیے اس کے بڑھنے کے ساتھ ہی دل کی دیگر بیماریاں بھی انسان کو گھیر لیتی ہیں اور فالج کے اٹیک کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ گوند کا استعمال ان تمام بیماریوں سے انسان کو دور رکھتا ہے۔

قوت معدافیت بڑھائے

گوند کے بےشمار فوائد میں یہ ایک بھی شامل ہے کہ یہ انسانی جسم میں قوت معدافیت کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ گوند گیس کی مختلف بیماریاں ہونےسے بھی انسان کو بچاتی ہے۔

وزن میں کمی

گوند کا استعمال انسانی جسم میں میٹابولزم کو تیز کرتا ہے جس کا کام جسم میں موجود فالتو چربی کو ختم کرنا ہے اور یہی وزن میں کمی کا سبب بھی بنتا ہے۔