’بجلی کی قیمتیں جتنی بڑھانی تھیں، بڑھا چکے‘

November 20, 2018

وزیر پاورڈویژن عمرایوب نے کہا ہے کہ ہم نے بجلی کی جتنی قیمت بڑھانی تھی بڑھادی ہے اس عمل میں بھی 75 فیصد عوام کو ریلیف دیا گیا۔

اسلام آباد میں متبادل توانائی بورڈ کی ورکشاپ سے خطاب میں عمر ایوب نے کہا کہ ہم بجلی پیداوار ہی نہیں ترسیلی مسائل کو بھی حل کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا این ٹی ڈی سی کا سسٹم ساڑھے 19 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی اٹھانے کے قابل نہیں، دور دراز دیہی علاقوں میں شمسی توانائی سے بجلی فراہم کریں گے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر عمر ایوب نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں زرعی صارفین،برآمدی صنعتوں کو ریلیف دیا گیا ہے،کے الیکٹرک کو اپنے نظام میں مزید سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔