محنت کشوں کے تمام جائز مسائل حل کرائیں گے،منور رضا

November 21, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر یونین، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا نے کہا ہے کہ ہم محنت کشوں کے جائز مسائل کو اولین ترجیح دیتے ہوئے محنت کشوں کی طاقت سے ہی انہیں حل کروائیں گے، محنت کش 6دسمبر کو تمام نام نہاد یونینز کو رد کر دیں گے اور کامیابی پیپلز لیبر یونین کا مقدر ہوگی یونین کے چیئرمین گل حمید میمن نے کہا کہ ادارے کے محنت کشوں کے بہت مسائل ہیں، وقت آگیا ہے کہ ہم سب متحد ہوں۔