اسلام آبادہائیکورٹ، جماعت الدعوۃ کی ذیلی تنظیم پر میڈیا کوریج کی پابندی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب

November 21, 2018

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جماعت الدعوۃ کی ذیلی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر میڈیا کوریج کی پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری کو 22 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے اورپیمرا کی طرف سے تحریری جواب جمع کرایا۔