اکبرایکسپریس سے فرسٹ سلیپرختم پھر بھی آن لائن بکنگ کا سلسلہ جاری

November 21, 2018

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)اکبرا یکسپریس میں سلیپرکلاس ختم کرکے اے سی اسٹینڈرڈ کردیاگیاتھا،لیکن کوئٹہ سے آج بھی فرسٹ کلاس سلیپر کی ریزرویشن جاری ہے حالانکہ یہ بوگی ٹرین میں موجود نہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پرجعفر ایکسپریس میں سلیپر کلاس ختم کرنے کااعلان کیا تھا اور ان کے اس حکم پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ ٹرین میں راسٹ کلاس سلیپر ختم کر کے اےسی اسٹینڈرڈ لگا بھی دیا گیا لیکن آن لائن بکنگ کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ نہیں کی گئی اور کوئٹہ سے اب بھی آن لائن سلیپر کلاس کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹرین میں جوکلاس موجود نہیں اس کی بکنگ کروا کر جب مسافر سفر کیلئے اسٹیشن جائیں گے تو انھیں شدید ذہنی کوفت اور مشکلات کاسامنا کرناپڑے گا۔ریلوے حکام کو اس جانب فوری توجہ دینی چاہیے۔