پیراگون کیس: گرفتار ملزم قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار

November 21, 2018

پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں گرفتار ملزم قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے درخواست دے دی۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی ہے جس کا قانون کے مطابق جائزہ لیاجارہا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ قیصر امین بٹ کی جانب سے پلی بارگین کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

پیر اگون ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو 14 نومبر کو خیرپور سے گرفتار کرکے لاہور لایا گیا تھا۔

نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف نیب میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ دونوں بھائیوں نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔