کوئٹہ: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم

November 22, 2018

کوئٹہ اور جعفر آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہوگئی، پابندی عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ایک روز کے لئے عائد کی گئی تھی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع کوئٹہ اور جعفر آباد میں ایک دن کے لئے دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی میں توسیع نہیں کی گئی۔