کرتارپور سے درشن پوائنٹ بھارت تک سڑک کی تعمیر کا آغاز

November 22, 2018

حکومت پاکستان نے بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ گردوارہ دربار صاحب کرتارپور سے درشن پوائنٹ بھارت تک سڑک کی تعمیر کا آغاز کر دیا ۔

پاکستان کی جانب سے گردوارہ دربار صاحب سے انڈین بارڈر کھولنے کے اعلان کے بعد پیش رفت جاری ہے اور اس سلسلے میں گردوارہ سے درشن پوائنٹ بھارتی سرحد تک 4.4کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے لیے ابتدائی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں زمین کی گہری کھدائی کر کے مٹی کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، جبکہ کنسٹرکشن کمپنی کے مطابق روڈ کا ڈیزائن فائنل مراحل میں ہے۔

گردوارہ دربار صاحب کرتار پور بارڈر کھلنے سے بھارتی سکھ یاتریوں کو بہتر سفری سہولیات کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں آسانی ہوگی۔