سُودو زیاں ہے زندگی

December 02, 2018

مصنّفہ :عابدہ رحمانی

صفحات 128: ،قیمت 380:روپے

ناشر :الفتح پبلی کیشنز،392-A،گلی نمبر 5-A،لین نمبر5، گل ریز ہائوسنگ اسکیم 2، راول پنڈی

یہ مختصر کہانیوں اور مضامین کا مجموعہ ہے۔ مصنّفہ آسان اور عام فہم انداز میں لکھتی ہیں۔ بیرونِ مُلک مقیم ہونے کے سبب ان کی کہانیوں اور مضامین کا موضوع ایسے افراد کے مسائل ہیں، جو اپنے وطن سے ہجرت کرکے مغربی مُمالک میں رہتے ہیں۔ ان تحریروں میں مغربی معاشرت کے اچھے اور بُرے دونوں ہی پہلو نمایاں نظر آتے ہیں۔ اس مجموعے میں33کہانیاں اور مضامین ہیں، کتاب پیپر بیک چھپی ہے۔ طباعت و اشاعت مناسب ہے۔