گوشوارے لیٹ دینے پر تنخواہ داروں پر جرمانہ نہیں ہوگا

November 27, 2018

حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے لیٹ جمع کرانے پر آڈٹ سے استثنا دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے پر یہ کیسز آڈٹ اور جرمانے کیلئے منتخب کیے گئے تھے جو کہ گزشتہ حکومت کا اقدام تھا۔

حماد اظہر کے مطابق حکومت گواشوارے جمع کرانے والوں کو سہولیات دینے کا عزم کیا ہے۔

دوسری جانب ممبر آپریشن ایف بی آر حبیب اللہ کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔