وزیراعظم اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ

December 05, 2018

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر بل گیٹس نے عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون کال 30 منٹ تک جاری رہی ، اس دوران وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا بھی موجود تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ، اس موقع پر پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے دونوں میں تبادلہ خیال بھی ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔