کراچی، نوجوان کا بجلی کے پول پر چڑھکر اقدام خودکشی

December 05, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک نوجوان مبینہ طور پر خودکشی کرنے کیلئے بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا۔

ایس ایس پی کورنگی علی رضا کے مطابق انہیں دوپہر سوا بجے اطلاع ملی تھی کہ ایک نوجوان کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کے الیکٹرک کو بجلی سپلائی کرنے والی ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا اور مبینہ طور پر تاروں سے لٹک کر خود کشی کی دھمکی دے رہا ہے۔

پولیس کے مطابق پول پرچھڑنے والاشخص محمدشاکر شاہ فیصل کالونی کارہائشی ہے،اس کی موٹرسائیکل سےمنشیات برآمدہوئی تھی اور وہ قریب ہی موجود گارمنٹ فیکٹری میں ملازم اور منشیات کا عادی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی علی رضا کے مطابق انہوں نے فوری طور پر پولیس پارٹی روانہ کردی۔ جبکہ کھمبے پربجلی کی فراہمی معطل کرادی۔محمدشاکرکواتارنے کے لیے فائربریگیڈ کی اسنارکل پہنچادی گئی۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ڈی ایس پی کی سربراہی میں پولیس اور ریسکیو ورکرز اسے منانے اور پول سے نیچے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آخری اطلاعات تک نوجوان کو نیچے نہیں اتارا جا سکتا تھا۔ زمین سے کافی بلندی ہونے کی وجہ سے سوال کرنے والے کی آواز اس تک پہنچ رہی ہے اور نہ ہی یہ سمجھا رہی ہے کہ نوجوان کیا بول رہا ہے۔

موبائل فون کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش پر نوجوان نے اپنا موبائل فون بھی نیچے پھینک دیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع کردی ہے اور کے الیکٹرک کے حکام کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔

نوجوان کو اتارنے کے لیے کرین کا بندوبست کیا ہے تاہم آپریشن ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق کیا جائے گا۔

عوامی کالونی کے ناظم بھی مذاکرات کےلیےپول پر چڑھ گئے جس پر شاکر نےکبھی شادی اور کبھی عوامی کالونی کے ایس ایچ او کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ۔