ڈیرہ غازی خان ، رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ،ایک دہشت گرد ہلاک،دو سکیورٹی اہلکار زخمی

December 07, 2018

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں میں کرنل ایوب اور سپاہی ریحان شامل ہے۔