میجرشبیر شریف شہید کی یادیں آج بھی زندہ ہیں، پروفیسر سرفرازعلی

December 07, 2018

لاہور( لیڈی رپورٹر ) پاک فوج کے عظیم سپو ت میجر شبیر شریف نے1971ء کی جنگ میں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواں مردی سے اس کامقابلہ کیا اور شہادت کے رتبہ پر فائز ہوئے۔ قوم کے اس بہادر بیٹے کی جرات و بہادری کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ان خیالات کااظہار پروفیسرسرفراز علی نے نشان حیدر کا اعزاز پانے والے پاک فوج کے مایہ نازآفیسر میجر شبیر شریف کے 47 ویں یوم شہادت کے موقع پر نئی نسل کو ان کی حیات وخدمات سے آگاہ کرنے کیلئے منعقدہ خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔