پیپکو کا حادثات میں جاں بحق، معذور ملازمین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان

December 07, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی ( پیپکو ) نے حادثات میں جاں بحق ہونے والے اور مکمل معذوری کا شکار ہونے والے ملازمین کے لئے امدادی پیکیج کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے،امدادی پیکیج کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ،امدادی رقم 25لاکھ روپے کی فوری ادائیگی کی جائے گی۔