سزائے موت کا ملزم بری کرنے کا حکم

December 07, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے قتل کے مقدمہ میں زبانی شہادتوں میں تضادات کے سبب سزائے موت کے ملزم کی سزا منسوخ کرکے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم جمال خان نے سزا کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔