بی این پی عوامی کی بنیاد جمہوری اصولوں پر مبنی ہے،میراسد بلوچ

December 07, 2018

کوئٹہ (پ ر) بی این پی عوامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خوراک و سوشل ویلفیئر میراسد اللہ بلوچ سے بی این پی عوامی کے سینئر رہنما وحلقہ 27کے امیدوار لالہ حسن ریکی کی قیادت میں پارٹی ورکروں کےایک وفد نے ملاقات کی اس موقع پر لالہ حسن ریکی نے میراسد بلوچ کو کوئٹہ کے مسائل سے آگاہ کیامیراسد اللہ بلوچ نے کہاکہ بی این پی عوامی ایک نظریاتی جمہوری و پارلیمانی پارٹی ہےبی این پی کی بنیاد جمہوری اصولوں پر مبنی ہے پارٹی کے اندر اس کے اداروں میں جمہوریت اورجمہوری اصولوں کو فروغ دینے کو فوقیت دی اور دیتے رہیںگےہم شخصیات کے لئے نہیںبلکہ عوام کے لئے پارٹی پالیسیاں بناتے رہے ہیں پارٹی کا محور ومرکز بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام ہیں ہم نے ان کی فلاح وبہبود کو اپنا منشور بنایا ہے ہم بلوچ قوم کو طبقات میں تقسیم کرنے کیلئے ہیں بلکہ بلوچ قوم کو اور بلوچستانی عوام کو متحد رکھنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔