شر پسندوں کیخلاف ریاست کو سخت کارروائی کرنی چاہیے، علماء کرام

December 07, 2018

مختلف مسالک کے علماء کرام نےاتفاق کیا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف ریاست کو سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں علمائے کرام نے کہا کہ کفر کے فتوے لگانے قابل مذمت ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ گالیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔

علماء کرام نے کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانےوالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔