ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا دبائو میں

December 08, 2018

ایڈیلیڈ(نیوز ایجنسیز) بھارتی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو دبائو میں لے لیا۔ مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 250 رنز بنائے۔جواب میں میزبان سائیڈ نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا ئے تھے، وہ ابھی مزید59 رنز کے خسارے میں ہے۔ ٹریوس ہیڈ61 رنز پر کھیل رہے تھے۔