پولیو مہم اور قبائلی عوام کے تحفظات!!”جرگہ“ کا خصوصی شو آج نشر ہوگا

December 08, 2018

کراچی (جنگ نیوز) پولیو وائرس کیا ہے، لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے کیوں گھبراتے ہیں، کیوں عوام اسے اپنے بچوں کیلئے اچھا نہیں سمجھتے، جس گھر میں قرآن کی تلاوت کی جائے وہاں کوئی بیماری نہیں آتی عوام اس پر کتنا یقین رکھتے ہیں؟۔کیوں اُنہیں لگتا ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے لہٰذا دال میں کچھ کالا ہے، کچھ لوگ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ پولیو کے قطرے پلانے سے آبادی کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہی ہے؟۔ کیا یہ حقیت ہے کہ پولیو مہم کے حوالے سے وزیراعظم نے جس شخص کو منتخب کیا وہ کاؤنٹر پروپیگنڈے کا ماہر ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں ہفتے کی رات 10 بجکر5 منٹ پر خصوصی گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی پروگرام کے میزبان ہیں۔