سربجیت سنگھ قتل کیس دو گواہان کے بیانات قلمبند

December 08, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ)سیشن کورٹ نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے دو گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے۔عدالت نے 12 دسمبر تک آخری چشم دید گواہ کو طلب کرلیا ہے۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج معین کھوکھر نے کیس کی سماعت کی۔ملزمان کو ویڈیو ٹرائل کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شریک کیا گیا۔ملزمان عامر عرف تانبا اور مدثر منیر پر سربجیت سنگھ کوکوٹ لکھپت جیل میں 2013 میں اینٹیں مار کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ سر بجیت سنگھ ،عامر تانبا اور مدثر منیر کوٹ لکھپت جیل میں قیدی تھے۔