’طبی سہولتوں کی مخدوش صورتحال ریاست کی ناکامی ہے‘

December 08, 2018

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ طبی سہولتوں کی مخدوش صورتحال ریاست کی ناکامی ہے،صحت شعبے کی بہتری کے لئے فنڈز فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

راولپنڈی میں ادارہ امراض قلب میں تقریب سے خطاب میں جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں کی حالت خراب دیکھی، خیبر پختونخوا کے اسپتال میں ایک بستر پر تین تین مریض دیکھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کے معیار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، سفارشی کلچر ختم اور تمام کام میرٹ پر ہونے چاہئیں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں مشینری کے لیے گائیڈ لائن دے دی ہے، ایگزیکٹو قانون کو مکمل انداز میں لاگو کرائے۔