’وزیراعظم نے مجھے وزارت اطلاعات آنے کی دعوت دی‘

December 08, 2018

وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزارت اطلاعات میں آنے کی دعوت دی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ کل وزیراعظم سے 4 میٹنگز ہوئیں، جن میں عمران خان نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات لندن میں 8 دن سے پکنک پر ہیں،میں نے ان سے کہا کہ وہ لندن سے واپس آجائیں۔

صحافی نے استفسار کیا کہ وزیراعظم وزارت کی تبدیلی کا کہیں تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟

شیخ رشید نے جواب میں کہا کہ میں وزیراعظم کو ’لویو، تھینک یو ویری مچ‘ ۔

وزیرا طلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں شیخ رشید کےلئے اپنی وزارت چھوڑنے کےلئے تیار ہوں۔

شیخ رشید کے دعویٰ پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم وزیراطلاعات فواد چوہدری کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔