پی سی بی کے نئے ایم ڈی نےانگلش بورڈ کی پیش کش ٹھکرادی

December 10, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئے سال کے دوران نئے منیجنگ ڈائریکٹر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جس کے بعد چیئرمین کے بہت سارے اختیارات نئے ایم ڈی وسیم خان کو سونپ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے پی سی بی جوائن کرنے کے لئے انگلش کرکٹ بورڈ میں اینڈریو اسٹراس کی جگہ ڈائریکٹر کرکٹ کی پیشکش ٹھکرادی تھی۔پی سی بی نے51سالہ سمیع الحسن ،امجد حسین بھٹی کی جگہ ڈائریکٹر میڈیا مقرر کیاہے۔