بھارت اقلیتوں کو بنیادی حقوق دے،مولانا عبد الغفور حیدری

December 10, 2018

لاہور(نمائندہ خصو صی)ناموس رسالتؐ کے قانون میں تر میم کی ہر سازش کا ہر محاذ پر ڈٹ کرمقابلہ کیا جا ئے گا ،سودن کے قوم نے مدینہ کی ریاست بنانے والوں کے اقدامات سے ان کو پہچان لیا ہے ،سودن کے بعد بھینس بیچنے سے آغازکر نے والے اب مرغی کے انڈے تک پہنچ گئے ہیں ،قر ضے نہ مانگنے کے دعوے کر نے والے اب کہہ رہے ہیں عوام کو اب مزید کڑوی گولیاں کھانے پڑیں گی ،اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو انڈیا سیکولر ریا ست بنانے کے مشورے دینے کے بجائے اپنے ملک میں اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق دے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں ،تحریک لبیک کے راہنما علامہ خادم حسین رضوی سمیت تمام بے گناہ افراد کو حکومت رہا کرے ان خیالا ت کا اظہار جے یو آئی کے مر کزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری ، مولانا محمد امجد خان،مولانا حافظ حمد اللہ ،مولانا خلیل الرحمن درخواستی،قاری منور حسین ،مولانا صفی اللہ ،قاری منظر حسین ،قاری انوارالحسن شاہ ،حافظ زین العابدین اور دیگر نے سالانہ سیر ت النبی ؐوختم نبوت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ مسلم لیگ اور پی پی پی اسلامی دفعات کے حوالے سے بیرونی دباؤ پر خاموشی کا روزہ توڑیں۔ کل جہاں علماء اور عوام نبی اکرم ؐ کی شفاعت کے محتاج ہوں گے وہاں ان جماعتوں کے کار کن بھی نبی ؐکی شفاعت کے محتاج ہوں گے ۔حافظ حمد اللہ نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو امریکہ اور یورپ سیکولر ریاست بننا چاہتے ہیں جو کبھی نہیں ہو سکے گا انہوں نے کہاکہ مدرسے مسجدیں چندں سے چلتے ہیں ملک نہیں چلا کرتے انہوں نے کہاکہ اسلامی نظام ہی اس ملک مقدر ہے ۔