وزیراعلیٰ جام کمال کا سردار درمحمدناصر سے اظہار تعزیت

December 10, 2018

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سابق صوبائی مشیر سردار در محمد ناصر کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے،اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔