اینی میٹڈ فلم ’رالف بریکس دا انٹرنیٹ‘ کا راج برقرار

December 10, 2018

نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے بھی سرفہرست فلموں کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم ’رالف بریکس دا انٹر نیٹ‘ کا راج برقرار ہے۔

ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم نے ویک اینڈ پر 2 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد رقم کما کر سب کو مات دے دی ہے جبکہ معمولی سے فرق کے ساتھ ایک اور اینی میٹڈ فلم دا گِرنچ ،دوسرے نمبر پر رہی جس نے 2 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

راکی سیریز کی فلم باکسنگ ڈراما کریڈ ٹو بدستور تیسری پوزیشن پر ہے، فلم نے ویک اینڈ پر ایک ارب 43 کروڑ روپے کمائے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


نارتھ امریکن باکس آفس پر چوتھا نمبر فینٹاسٹک بیسٹس: دا کرائمز آف گِرنڈ والڈ کا رہا جس نے 94 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔