فرانس میں احتجاج ہنگامے، چوراچکے آزاد

December 10, 2018

فرانس کے مختلف شہروں میں حکومتی پالیسیوں کیخلاف جہاں عوام سراپا احتجاج ہے وہیں جرائم پیشہ افراد کو مختلف وارداتیں کرنے کی کھلی چھوٹ مل گئی ہیں۔

جی ہاں، ایسی ہی واردات فرانس کے شہر Bordeauxکے ایپل اسٹور میں پیش آئی جب چوروں کے گروہ نے نہ صرف اسٹور میں دھاوا بولا بلکہ ڈسپلے پر لھے لاکھوں مالیت کے آئی فونز، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واضح رہے فرانس میں احتجاج کی وجہ سے دکانیں و اسٹور ز بند ہیں اور اس دوران چوری کی کئی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔