بارش کے باوجودکمیونٹی سکول ٹیچرز کا دھرنا دسویں روز بھی جاری رہا

December 11, 2018

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) کمیونٹی سکولوں کے سینکڑوں ٹیچرز کا دھرنا بارش کے باوجود دسویں روز بھی جاری رہا ۔ وزیراعظم عمران کے آبائی علاقے ضلع میانوالی کے قصبے سےتعلق رکھنے والے ایک کمیونٹی ٹیچر کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ ملازمتیں دینے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم کے لئے 12 ہزار کمیونٹی ٹیچرز کو مستقل کرنا مسئلہ تو نہیں بننا چاہیے مگر دس روز گزرنے کے باوجود دھرنا دینے والے خواتین و مرد اساتذہ سے جو رویہ روا رکھاگیا ہے اس سے تو محسوس ہوتاہے کہ ان کے دل میں ٹیچرز کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ دھرنا دینے والے اساتذہ کی چار وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کروائی گئی ہیں مگر دھرنا ٹیچرز ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن لئے بغیر جانے کو تیار نہیں۔