طلباء کے حقوق کے لیے مشترکہ آواز بلند کی جائیگی ،جے ٹی آئی نظریاتی

December 11, 2018

کوئٹہ (پ ر)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کے حقوق کے لیے مشترکہ آواز بلند کرینگے ۔جامعہ بلوچستان سمیت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میںمیرٹ کی بالادستی اور لسانیت کی حوصلہ شکنی کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے ہونگے ۔ان خیالات کااظہار جے ٹی آئی نظریاتی بلوچستان کے صدر حافظ سید نور جنرل سیکرٹری عبدالجبار حقیار عبدالمومن مسرور جافظ نذیر احمد شمشیری گلاب شاہ بختیار احمداور دیگر نے یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ صوبے کے تعلیمی اداروںمیں طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے دوسرے برادر تنظیموں کے ساتھ ملکر جدوجہد کو یقینی بنائینگے تاکہ طلباء کی صلاحیتیں اور علمی کاوشیں ضائع نہ ہوجائیں انہوں نے کہاکہ جمعیت طلباء اسلام نظریاتی نے ہمیشہ طلباء کے فکری اور اصلاحی کاز کی ترویج کے لیے اقدامات کیے انہوںنے کہاکہ ہم نے طلباکے حقوق کا بیڑہ اٹھایا ہے اور ہرمشکل میں ان کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ جامعہ بلوچستان میں طلباء کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ آئینی اوردستوری ہاتھوں سے نمٹیں گے تاکہ صوبے کے طلباء کے ساتھ ناجائز اقدامات کرنےوالوں کا راز بے نقاب ہوجائے ۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں طلباء کے نام پر سیاست کرنے والوں کے لسانی قومی اور علاقائی نفرتوں کا سدباب کرنا ہوگا ۔