زلمے خلیل زاد کی ازبک وزیر خارجہ سے ملاقات

December 11, 2018

امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغان امن کے لیے مختلف ملکوں کا دورہ کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق ازبکستان کے دورے میں زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ عبدالعزیز کمیلوف سے ملاقات ہوئی ہے۔

افغان میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد افغان امور پر امریکا کے خصوصی نمائندے ہیں جو اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان آئے تھے جس کے بعد وہ افغانستان اور پھر روس کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

دورہ ٔ پاکستان کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر سے ملاقات کی۔