• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی اور صدرٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔

زلمے خلیل زادنےوزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ امریکی قیادت افغان مسئلے کے پرُامن حل کیلئے پاکستان سے باہمی تعاون بڑھانا چاہتی ہے،وزیراعظم نے بھی کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اورمصالحت کیلئے سیاسی حل کا حامی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے طویل عرصے سے ذاتی طور پر پُرعزم ہوں، ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کےخط میں مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

عمران خان نے زلمے خلیل زاد سے کہا کہ پاکستان اور امریکاکے درمیان مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت سمیت سوشل سیکٹر میں باہمی رابطے بڑھانا ضروری ہیں۔

تازہ ترین